English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں مکان کی چھت گر گئی،ماں اور 2بیٹیاں جاں بحق

القمر

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کی 2 بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں۔
واقعے میں مذکورہ خاتون کی 1 بیٹی سمیت 2 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
ڈاکس پولیس کے مطابق چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ مچھر کالونی میں بابری مسجد کے قریب پیش آیا، متاثرہ مکان ڈاکٹر نور عالم کی ملکیت ہے۔
واقعے کی نوعیت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے جس میں ڈاکٹر نور عالم کی 2 بیٹیاں اور بیوی جاں بحق جبکہ 1 بیٹی اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق 3 خواتین کی لاشیں اور 2 زخمی خواتین کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین میں 15 سالہ آمنہ نور عالم، اس کی 18 سالہ بہن یاسمین اور ڈاکٹر نور عالم کی اہلیہ 45 سالہ رشیدہ شامل ہیں۔
زخمیوں میں ڈاکٹر نور عالم کی 14 سالہ بیٹی انوری اور 22 سالہ خاتون شنواری زوجہ یونس شامل ہیں۔
پولیس مکان کی چھت گرنے کے واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے