ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی: عمومی شماریات آرڈیننس کی مدت میں توسیع منظور، جماعت اسلامی کی مخالفت

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں عمومی شماریات( تنظیم نو)(ترمیمی) آرڈیننس2022 کی مدت میں مزید120دن کی توسیع سے متعلق قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

 جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے قرارداد کی مخالفت کی اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو صدارتی آرڈیننس کی مخالفت کیا کرتے تھے۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہاکہ  آج کل پھر وہی آرڈیننس ہیں اورروز کے حساب سے یہاں آتے ہیں اور یہاں سے پھران کو توسیع دی جاتی ہے، یہ دوغلا پن ہے، جس پر وفاقی وزیر برائے تجارت نوید قمر نے کہا کہ یہ حکومت بالکل آرڈیننسز پرانحصار نہیں کرے گی، معمول میں جو قانون سازی آرڈیننس کے ذریعے ہوتی ہے وہ بالکل غلط ہے، ہم خود اس کی مذمت کرتے ہیں۔

 اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ ایوان کابنیادی کام قانون سازی ہے، آرڈیننسز حالت مجبوری میں آنے چاہئیں لیکن وطیرہ نہیں بن جانا چاہئے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں شروع ہوا۔

 اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی جگہ عمومی شماریات( تنظیم نو)(ترمیمی) آرڈیننس2022 کی مدت میں مزید ایک سو 20دن کی توسیع کرنے سے متعلق قرارداد پیش کی ، اسپیکر نے قرارداد پر رائے شماری کرائی جس پر جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے مخالفت کی تاہم قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں