کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1831ڈالر ہوگیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا4600روپے سستا ہو گیا۔
سپریم کونسل آف پاکستا ن جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو4600روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ40ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح3943روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ20ہزار628روپے پر آ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت1560روپے پر برقرار رہی۔