ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نشے کے عادی 7 افراد میں ایڈز کی تصدیق، علاج کےلئے اسلام آباد منتقل 

پشاور کے سرکاری بحالی مرکز میں زیرِ علاج مزید 7 نشے کے عادی افراد میں HIV ایڈز کی تصدیق جن کو علاج کےلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پشاور کے سرکاری بحالی مرکز میں گزشتہ دن 18 نشے کے عادی افراد گھروں سے لائے گئے جن کے خون کے نمونوں میں HIV ایڈز کی تصدیق ہوئی کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی ہدایت پر تمام افراد کو اسلام آباد کے علاقے بھارکوہ میں قائم نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال کی ہدایات جاری کردیں کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو ہدایات جاری کیں کہ پشاور میں رہ جانے 700 نشےکے عادی افراد کیلئے جلد سے جلد گنجائش پیدا کی جائے تاکہ ان کو بھی تحویل میں لیکر ان کا علاج شروع کیا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں