ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کی تاریخ جرات و بہادری سے بھری پڑی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بحریہ کی تاریخ شاندار روایات ،جرات اور بہادری سے بھری پڑی ہے-پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اتری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کے روز پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 51 ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جیواسٹریٹیجک ماحول، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کے چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری ہوئی ہے، پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے والی ایک مضبوط فورس ہے اور ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وار کالج کی مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو دی جانے والی معیاری تربیت کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں