چینی صدر شی جن پنگ نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ہمیں اپنی عوام کے مطالبات کو انٹر نیٹ اور دیگر جدید ذرائع کے استعمال سے بہتر سمجھنا ہوگا۔
ژین ہوا خبر ایجنسی کے مطابق چینی صدر نے کہا ے کہ ہمیں عوامی خواہشات کا مزید احترام کرنے سمیت ان کےمطالبات کو سنجیدگی لینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ورچوئل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوامی امنگوں اور ان کے خیالات سے بہرہ آوری سمیت سیاسی زندگی اور ملکی ترقی میں ان کی شمولیت کےلیے پارٹی ارکان موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
شی جن پنگ نے مزید کہا کہ یہ ساری کوششیں جمہوریت پسندی کی بھی ایک مثال ہونگی۔
