ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب سے مذاکرات کی بحالی، عراقی وزیراعظم ایران پہنچ گئے

تہران : عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سعودی عرب کے بعد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے ‘ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کرینگے ۔ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کے ساتھ کو تہران پہنچے گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم کے ایرانی دارالحکومت پہنچنے پر ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال کرکیا۔عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کا منصوبہ ہے کہ

وہ اعلیٰ سطحی ایرانی حکام کے ساتھ انتہائی اہم باہمی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔امکان ہے کہ ایرانی اور عراقی حکام ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کریں گے، جن کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا۔واضح رہے کہ اپنے دورہ ایران سے پہلے کاظمی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں