ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے الیکٹرک  کی طویل لوڈ شیڈنگ  پر نوٹس لے، عبدالرشید

کراچی:امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید کا کہنا ہے کہ حکومت کے الیکٹرک  کی طویل لوڈ شیڈنگ  پر نوٹس لے، آج دوسرا روز ہے کہ کے الیکٹرک اور حکومت کے خلاف لیاری میں مسلسل احتجاج جاری ہے۔

 خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید نے کہا کہ  لیاری کے عوام پانی و بجلی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، کراچی کو پھر سے روشن اور چمکتا دمکتا بنانے کے لیے پورے شہر میں جدوجہد کررہے ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے دیانت دار اور باصلاحیت نمائندے کھڑے کیے ہیں، جماعت اسلامی کے انتخابی نشان پر ووٹ ڈالنے سے عوام مضبوط ہوں گے اور مسائل حل ہوں گے، پریشانیوں اور مشکلات سے نجات دلانے کے لیے 24 جولائی کو ترازو کے نشان پر ووٹ ڈالیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں