ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ بنیں گے یا نہیں، اسحق ڈار نے وضاحت کردی

لندن: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انہیں پاکستان واپسی کے لیے کسی لیگی رہنما کی اجازت نہیں چاہیے- انہوں نے کہا کہ میں جولائی کے چوتھے ہفتے میں پاکستان جارہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کے قائد کے حکم پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے- پاکستان واپس جانے کے لیے نواز شریف کا حکم ہی کافی ہے، مجھے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں-

انہوں نے کہا کہ میری وطن واپسی میں وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی شامل ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے خلاف ایک ہی کیس ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے- مجھے تحریک انصاف کی حکومت نے انتقام کا نشانہ بنایا- میں پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا، تاہم وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں