ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے انتظامیہ نے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحیٰ پر تین اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عیداسپیشل ٹرین 8جولائی کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوگی، یہ ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوکر  ملتان،ساہیوال اورلاہور سے ہوتی ہوئی پشاورپہنچے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ عیدالاضحیٰ پر ہونے والے مسافروں کے رش کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین 8 جولائی صبح 10 بجے کوئٹہ سے روانہ ہوکر براستہ ملتان، ساہیوال، لاہورسے پشاور پہنچے گی۔

دوسری اسپیشل ٹرین 8 جولائی کو کراچی سے شام 6 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوگی، یہ ٹرین ملتان اور فیصل آباد سے ہوتے ہوئے لاہور پہنچے گی۔

عید کے موقعے پر تیسری اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائے گی، عید اسپیشل ٹرین 13 جولائی کولاہورسےصبح 11 بج کر 30 منٹ پرروانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں