English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اتحاد ایئر ویز کی ماسکو کیلئے پرواز کی ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ

القمر

ابوظہبی: اتحاد ایئر ویز کی ابوظہبی سے ماسکو کے لئے روانہ ہونے والی پرواز نے روانگی کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد اپنے ہیڈکوارٹر ابوظہبی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرواز ای وائی 65 پیر کی صبح مقررہ وقت سے 35 منٹ تاخیر سے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 10 منٹ پر روس کے دارالحکومت ماسکو کے لیے روانہ ہوئی۔

ر وانگی کے 50 منٹ بعد طیارہ ایران کی فضائی حدود میں تھا کہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ نے ابوظہبی کی جانب واپسی کا راستہ لیا۔

بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ دبئی کے قریب تھا کہ ریڈار کو صبح 5 بج کر 18 منٹ پر طیارے میں ہنگامی صورتِ حال کے سگنل موصول ہوئے جس پر طیارے کو ممکنہ طور پر فیول ضائع کرنے کے لیے فضا میں ہولڈ کر لیا گیا۔بعد ازاں پرواز نے اڑان کے 1 گھنٹہ 45 منٹ بعد واپس ابوظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے