English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش کو شکست دیدی

القمر

لاہور: ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو 35 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

 ونڈسور پاک میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز سکور کر ڈالے، جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی ۔

ویسٹ انڈیز کے روومین پاول کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 7 جولائی کو پروویڈنس سٹیڈیم، گیانامیں کھیلا جائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے