ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن دوڑ منعقد کرنے کا فیصلہ

کراچی: چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ دسمبر میں کراچی میں عالمی سطح کی میراتھن دوڑ ہوگی جس میں عالمی سطح کے ایتھلیٹ حصہ لیں گے۔

یہ بات انہوں نے سندھ سیکرٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکرٹری داخلہ سعید احمد منگریجو، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، سیکرٹری اسپورٹس اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کے کراچی شہر دسمبر میں میراتھن کا انعقاد کیا جائے گا جو فریئر ہال سے شروع ہوکر ٹاور، آئی آئی چندریگر روڈ، مزار قائد سے صدر اور فریئر ہال اور کلفٹن میں 3 تلوار پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس دوڑ کے ملکی اور عالمی شرکا شہر کے مختلف علاقوں سے گزریں گے جہاں پر شہر کے خوبصورت مقامات، بلڈنگ اور آرکیٹیکچر سے واقف ہونگے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری سندھ نے کمشنر کراچی کی صدارت میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا کے کمشنر کراچی میراتھن دوڑ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام انتظامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کے یہ میراتھن دوڑ عالمی سطح کی دوڑ ہوگی جس کا سرٹیفکیٹ آسٹریلیا کا میراتھن کا ادارا دے گا اور دوڑ مکمل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ اور انعام بھی دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں