ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طوفانی بارشوں کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور: طوفانی بارشوں کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔رےلوے حکام کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس 14، ملت ایکسپریس 13، علامہ اقبال 13 ، قراقرم ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ ،تیزگام ایکسپریس 12 گھنٹے 30 منٹ، کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے،

شاہ حسین ایکسپریس 11 گھنٹے، فرید ایکسپریس 10 گھنٹے 30 منٹ ،سرسید ایکسپریس 10 گھنٹے، گرین لائن ایکسپریس 9 گھنٹے 30 منٹ، خیبرمیل ایکسپریس 9 گھنٹے، رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 30 منٹ، پاکستان ایکسپریس 3 گھنٹے، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

دوسری جانب بارشوں کے باعث کراچی ڈویژن میں ٹریک متاثر ہونے سے اپ ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔سرگودھا سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کو پڈعیدن، راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام ایکسپریس باندھی ،ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کو نوابشاہ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں