ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمرانوں سے چھٹکارا عوامی قوت سے ملے گا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں ہر وزیر اپنے آپ کو حکمران سمجھتا ہے۔ جو لوگ پی ٹی آئی، ن لیگ، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں تھے، آج وہ تھک گئے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ جوعوام ان سے توقعات لگائے ہوئے تھے، وہ پوری نہیں ہوئیں، نیا پاکستان کے نعرے والے کہاں گئے، آج جو ہیں وہ امریکی غلام ہیں، آئی ایم ایف سے نجات دلانے کے نعرے لگانے والے خود گھر چلے گئے۔

 سراج الحق نے کہا کہ نیا پاکستان کے بجائے آج اسلامی پاکستان کا نعرہ لگانا ہے، آج کے اجتماع کے بعد میرا نعرہ اسلامی پاکستان کا ہو گا، اگر حکمران عدل و انصاف کرے تو معاشرہ میں عدل و انصاف ہر طرف ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آج ملک کے وزیر قطار میں کھڑا ہونا بےعزتی سمجھتے ہیں، ملک میں ہر وزیر اپنے آپ کو حکمران سمجھتا ہے، غریب کو امیر آج کھا رہا ہے کیونکہ حکمران ٹھیک نہیں۔

 سراج الحق نے کہا کہ امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام حکمران چور ہیں، اب حکمرانوں سے چھٹکارا بہت جلد عوام کی طاقت سے ہو گا، ملک کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں