ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلم معاشروں میں فساد قرآن سے رو گردانی کا نتیجہ ہے، لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی سےکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم معاشروں میں فساد قرآن و سنت کے احکامات سے رو گردانی کا نتیجہ ہے ۔ اتحاد امت ، غلبہ دین اور اسلام کا معاشی نظام ہی عالم اسلام کو بحرانوں سے نجات دلا سکتا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، پاکستان کو اسلامی خوشحال اور مستحکم بنائیں گے،عید قربان کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ اللہ اور رسول ﷺ کے ہر حکم کے تابع و مطیع بن جائیں۔

انہوں نے کہاکہ قربانی دےن اسلام کا عظےم شعائر اور بہت اہم عبادت ہے ۔ قربانی کے نیک جذبہ سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے ۔ اسلام کی تعلیمات میں قربانی محض سنت ابراہیمی ہی نہیں عملی طور پر اہل ایمان کو ہر طرح کی قربانی ، ایثار کے لیتےاور کیا جاتا ہے ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان حضرت ابراہیم علیہ السلام کا امتیاز ہے کہ تین بڑے مذاہب اسلام ، عیسائیت ، یہودیت ان کی طرف انتساب کرتے ہیں اور فخر جتاتی ہیں لیکن عیسائیت اور یہودیت نے حق کا راستہ چھوڑ دےا جبکہ خاتم الانبیا کی امتی راہ حق پر قائم دائم ہیں عید قربان کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ اللہ اور رسول ﷺ کے ہر حکم کے تابع و مطیع بن جائیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں