ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوٹرل کہاں نیوٹرل ہیں،اب کوشش ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیوٹرل کہاں نیوٹرل ہیں،اب کوشش ہے کہ نیوٹرل ہو جائیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی نے بھی کہا ہے، دیکھتے ہیں، جس دن بلوچستان عوامی پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے فیصلے خود کر لئے تو پتا چل جائے گا کہ نیوٹرل، نیوٹرل ہیں۔ ہمیں 17جولائی کے ضمنی انتخابات کا انتظار ہی نہیں کرنا چاہیئے، رول آف دی یم بنا ئیں،الیکشن کر ائیں اور آگے چلیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرلز کا پرابلم ہے ،یا تو پاکستان میں عدلیہ اور فوج اپنا پراجیکٹ لانچ کریں اورخود کوسیاست سے الگ کر لیں اورکہیں کہ جو بھی منتخب ہو گا ہم اس کی بات مانیں گے، یہ ہو نہیں رہا ، دونوں کا پاور پالیٹکس میں بھی بڑا ہاتھ ہے، ہم سویلینز توان کو مجبور نہیں کرسکتے وہ طاقتور ہیں،انہوں نے فیصلہ خود ہی کرنا ہے کہ ان کا مستقبل کے لئے کیا کردار ہونا ہے، جب تک ان کا کردار ہے توپھرآپ کو ان کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے تھوڑا بہت بھی ملک آرڈر میں رکھنا ہے تو ہم بات چیت ہی کریں گے،کوئی بھی یہ تو نہیں چاہتا کہ ملک میں تشدد شروع ہو جائے۔ ابھی تک یہ کہنا کہ عمران خان نے عسکری حصوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، مجھے نہیں یاد کہ انہوں نے کبھی ایسی بات کہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں