ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ گیمز کے اسنوکر ایونٹ میں شریک پاکستان کے احسن رمضان کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

امریکا میں ہونے والے ورلڈگیمز کے اسنوکر ایونٹ  کا آغاز آج  13 جولائی سے ہو رہا ہے،جس میں چودہ ممالک کے سولہ کھلاڑی مقابلہ کرینگے، تمام کھلاڑی براہ راست پری کوارٹر فائنل مرحلہ کھیلیں گے، پاکستان کی نمائندگی احسن رمضان کر رہے ہیں اور ان کا  آج  پہلا میچ  امریکی کھلاڑی احمد علی السید کیساتھ ہوگا

جو بیسٹ آف فائیو فریمز پر مشتمل ہے، اس ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے احسن رمضان اس سنوکر ایونٹ میں شرکت کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں

باقی شریک تمام کھلاڑیوں ان سے عمر کے لحاظ سے بڑے ہیں۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس ورلڈ گیمز میں احسن رمضان واحد کھلاڑی ہے جو اسنوکر ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے باقی کسی بھی کھیل میں پاکستان کی کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں