English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعصام الحق کا ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

القمر

لاہور: پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اعصام الحق نے ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ میں اگلے ماہ سے پاکستان میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے لیے لاہور ،کراچی ،اسلام آباد اور پشاور سے16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔اعصام الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اسپانسر کروں گا اور ٹریننگ دوںگا،مقصد یہی ہے کہ ٹینس کھلاڑیوں کو تیار کیا جائے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے