کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل کراچی ترازو کوووٹ دیں،ہم تعمیروترقی کاسفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے نعمت اللہ خان نے چھوڑا تھا۔
جمعہ کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کراچی اور صوبہ سندھ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ لسانیت و عصبیت کو مسترد کردیں اوراگر کوئی لسانیت وعصبیت پھیلانا چاہتا ہے تو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی سازش کا نام بنائیں اورایک قوم بن جائیں۔
سندھ دھرتی ہر زبان بولنے والوں اور مختلف قبیلوں اور برادریوں سے وابستہ افراد کی ماں ہے،کوئی کسی کو بھی دھرتی سے الگ نہیں کرسکتا، سب نے مل کر معیشت کو مضبوط کیا ہے،حکمران طبقہ لوگوں کو آپس میں لڑوا کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور اسی نے 35سال سے لسانیت و عصبیت کے نام پر کراچی کو یرغمال بنا رکھاہے، کراچی ایک بارپھر لسانیت و عصبیت کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
امیر جماعت کراچی نے کہا کہ حید رآباد اور اندرون سندھ کے علاقوں میں لسانی بنیاد وں پر جھگڑا پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حید رآباد میں ہونے والے واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کی جائے اور واقعے کے بعد معاشی قتل عام کرنے اور اس واقعے کی بنیاد پر لسانیت کو ہوا دینے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 24جولائی کوبلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،تمام تر حالات،دھاندلی کے منصوبوں اورغلط ووٹر لسٹوں کے باوجودہرمحاذ پر مقابلہ کرے گی۔ اس موقع پر نائب امراء کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان، ڈپٹی سکریٹریز یونس بارائی، عبد الرزاق خان،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ شہر قائد کوایک بار پھر سے لسانیت اورنفرت کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کراچی ایک ایسا شہر ہے جو سب کو اپنے دامن میں سمیٹتاہے،کوئی کسی سے زبان کی بنیاد پر جینے کا حق نہیں چھین سکتا،ماضی میں سندھی مہاجر فسادات،پٹھان مہاجر فسادات،بلوچ مہاجر فسادات ہوئے ہیں اس سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے، شہر کو برباد ی کے سوا کچھ نہیں ملا،جو مہاجروں کی بات کرتے تھے وہ سب سے زیادہ مہاجروں کو نقصان پہنچانے کاسبب بنے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر قسم کی نفرتوں،تعصب کو ختم کرنے کے لیے میدان میں موجود ہے،حکومت کو ہماری کسی بھی خدمت کی ضرورت ہو تو ہم ہر قسم کی وابستگی سے بالا تر ہوکر اپناکردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں سندھ حکومت کی خاموشی انتہائی مجرمانہ ہے،لسانی بنیادوں پر جو تفریق پیدا ہورہی ہے اس آگ کو بجھانے میں کوئی کردار ادانہیں کررہی
