کراچی : پاکستا ن پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔
کراچی میں آصف علی زرداری سے صوبائی وزرا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھاکہ عمران خان کا دور آزادی صحافت کے لحاظ سے سیاہ دور رہا ہے، کاش عمران خان کو صحافیوں کے حقوق کا خیال اپنے دور حکومت میں بھی آجاتا۔
ان کاکہنا تھاکہ پیلزپارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ صحافیوں کو آزادی ملی اور ملتی رہے گی۔آصف زرداری کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں اور اسٹبلیشمنٹ کے تعلقات میں وقت کے ساتھ بہت بہتری آئی ہے اور وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ سب کا مقصد ملکی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی ہے، ہم سب نے وقت سے بہت کچھ سیکھا ہے، اتحادی حکومت، اسٹبلیشمنٹ اورعدلیہ سب کو مل کرآئین کی پاسداری کرتے ہوئے ملک کوبحران سے نکالنا ہے، ملک کو اس بحران میں عمران خان چھوڑ کر گیا۔
