ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دو ہوائی اڈوں سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام

پشاور / اسلام آباد: ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور اور اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملک سے باہر منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق عملے نے پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640  گرام  ہیروئن برآمد کی۔  مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں 88 کیپسولوں میں  مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ سامان کی تلاشی کے دوران  برآمد ہونے پر منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ ملزم کو قانونی  کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سے ابوظبی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ حکام کے مطابق مسافر لالدار خان کے سامان سے دوران چیکنگ چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آئس منشیات برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں