پشاور / اسلام آباد: ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور اور اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے ملک سے باہر منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوششیں ناکام بنادیں۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق عملے نے پشاور ائرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 640 گرام ہیروئن برآمد کی۔ مسافر محسن نیاز نے ہیروئن حلوے کے ڈبوں میں 88 کیپسولوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ سامان کی تلاشی کے دوران برآمد ہونے پر منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سے ابوظبی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ حکام کے مطابق مسافر لالدار خان کے سامان سے دوران چیکنگ چھپائی گئی 2 کلو 350 گرام آئس منشیات برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔