ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش سے پہلے آسمان اچانک ’گلابی‘ ہوگیا، لوگ حیران

چین میں بارش سے چند منٹوں پہلے آسمان اچانک گلابی ہوگیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چانگزو میں یہ انوکھا مظاہرہ دیکھا گیا ہے اور اس کا دورانیہ تقریباً 7 سے 8 منٹ کے درمیان تھا۔

آسمان کے گلابی ہونے کی وجہ فضا کے ننھے ذرات سے روشنی بکھیرنے کا اثر کا نتیجہ تھا۔

ماہرین کے مطابق سورج اُفق پر قریب ہونے کے باعث روشنی کو فضا کی قدرے موٹی تہہ سے گزرنا پڑتا ہے۔

یہ پڑھیں:

اس سے قبل وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد آسمان اچانک سرخ ہوگیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

آسمان کے سرخ رنگ کو دیکھ کر بعض افراد نے اسے نئی آفت قرار دیا، جبکہ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس غیر معمولی منظر پر حیرت کا اظہار کیا۔

ماہرین نے عوامی خدشات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ یہ ایک قدرتی فضائی مظہر ہے جسے مقامی طور پر "کاندیلازو” کہا جاتا ہے۔ ان کے مطابق غروبِ آفتاب کے وقت سورج کی روشنی فضا میں موجود گرد، باریک ذرات اور صحارا کے صحرائی غبار سے گزرتی ہے، جس کے باعث سرخ اور نارنجی شعاعیں زیادہ نمایاں ہو جاتی ہیں۔ اس عمل کو سائنسی زبان میں رے لی اسکیٹرنگ کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے مزید کہا تھا کہ اس سرخ آسمان کا حالیہ زلزلوں سے براہ راست کوئی سائنسی تعلق ثابت نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں