ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خلیجی ملک عمان میں غیر ملکیوں پر 200 سے زائد شعبوں میں بھرتی پر پابندی عائد کر دی گئی

خلیجی ملک عمان میں غیر ملکیوں کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے 200سے زائد پیشوں میں غیر ملکیوں کی بھرتی پر پابندی عائد کر دی ہے،عمان کے وزیر محنت ڈاکٹر مہاد بن سعید باوین نے یہ فیصلہ گزشتہ روز اتوار کو جاری کیا، یہ فیصلہ لیبر قانون پر مبنی ہے، جو شاہی حکم پر جاری کیا گیا،مجوزہ فیصلے کے آرٹیکل 1 میں کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کو ان کے پیشوں پر مزید کام کرنے سے منع کیا جائے گا تاہم وہ موجودہ ورک پرمٹ کی میعاد ختم ہونے تک کام جاری رکھ سکتے ہیں،دو روز قبل سرکاری گزٹ میں شائع شدہ ممنوعہ فہرست میں جن اہم پیشوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں انتظامی منیجر، ڈائریکٹر/منیجر آف اسٹاف افیئرز، ہیومن ریسورس منیجر، پبلک ریلیشنز منیجر، سی ای او آفس کے منیجر، ایمپلائمنٹ منیجر، فالو اپ منیجر، اور سیکورٹی شامل ہیں،فیصلے کے پہلے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی افرادی قوت کو 207عہدوں پر کام کرنے سے منع کیا گیا ہے جن میںمنیجر اور ڈپٹی منیجر، ایچ آر اور بھرتی کے ماہرین، لائبریرین، اسٹور سپروائزر، لائبریرین، پانی اور بجلی کے میٹر ریڈرز، ٹریول ٹکٹ آفیسرز، ڈیلیوری ایجنٹس، سیکیورٹی گارڈز، بس ڈرائیور، پبلک کار ڈرائیور (ٹرانسپورٹ)، شعبہ جات اور ٹریڈ یونینوں کے سربراہ، نفسیات/سماجی ماہرین، قانونی کلرک، اکانٹنٹ، انشورنس، ری انشورنس اور رسک انشورنس کے ماہرین شامل ہیں ،تیل اور گیس کے لیے پیشہ ورانہ سیفٹی افسر، تعلقات عامہ کے مصنف، ٹورسٹ ریزرویشن کلرک، ٹور گائیڈ، ٹکٹ کلرک، شپنگ سروسز کلرک، فلائٹ آپریشن انسپکٹرز، کار رینٹل کلرک، ٹرانسپورٹ سپروائزر، فریٹ رسک انشورنس، رئیل اسٹیٹ انشورنس، آٹو انشورنس، فیکٹریز انشورنس اور کسٹم کلیئرنس بروکرز،کمرشل کمپلیکس میں سیلز مین، سیلز مین سبزی اور پھل، گروسری، مٹھائی فروش، فریج ٹرکوں کے ڈرائیور، ایمبولینس، فائر ٹرک، پانی کے ٹرک، گیس ٹرک، اسکریپ ٹرک اور تمام گاڑیوں کے ڈرائیور کی آسامیاں بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں