ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں 6 منزلہ عمارت زمیں بوس، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ موسی کالونی میں 6 منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کراچی کے علاقے گلبرگ موسی کالونی میں 6 منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ

عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے عمارت مخدوش ہونے کے سبب پہلے ہی خالی کروا لی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی واقعے سے متعلق کارروائی کرے گی،

عمارت تعمیر کرتے وقت قوانین کو ملحوظ خاطر رکھا گیا یا نہیں،ایس بی سی اے بتا سکے گا تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران سے گرنے والی عمارت سے متعلق معلومات لی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں