ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، مفتاح اسماعیل

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کیلئےاسٹیٹ بینک کےاقدامات جاری رہیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا کہ 18 جولائی 2022 تک ملکی درآمدات کا حجم 2.6 ارب ڈالر رہا۔

مفتاح اسماعیل نےبتایا کہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں تاہم اس ماہ کے آخر تک درآمدات 5.5 ارب ڈالر رہیں گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ رواں ماہ درآمدات پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گذشتہ برس حد سے باہر درآمدات اب کنٹرول میں آ چکی ہیں۔ کوشش کریں گے درآمدات موجودہ سطح پر برقرار رہیں۔

وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی وجہ سے رواں ماہ درآمدات قابو میں ہیں اور درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ فچ کی رپورٹ میں پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم سے منفی قرار دے دی گئی ہے۔

18 جولائی کو فچ کی جاری ہونے والی رپورٹ میں پاکستان کی طویل المدتی ریٹنگ بھی منفی برقرار رکھی گئی ہے جس کی وجہ پاکستان کی بیرونی مالی پوزیشن کی خرابی بتائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں