ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت  نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، شوکت ترین

اسلام آباد:تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے رہنما شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت  نے  اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے،مفتاح اسماعیل بتائیں ، 100دنوں میں کیا کیا ہے؟100دنوں میں  روپیہ بہت کمزور  اورڈالر 43روپے بڑھا ہے۔

 شوکت ترین نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور  زیادہ بڑھے گی، حکومت  نے توانا ئی کی امپورٹ روک دی ہے، ملک میں 16،16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے،پنجاب کی حکومت تبدیل ہورہی ہے۔

  سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹر ڈالر باہر رکھ رہا ہے،لوگ مفتاح اسماعیل   کی باتوں سے تنگ آگئے ہیں، حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں