ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی صحافی کی مکہ داخلے میں مدد کرنے والا سعودی شہری گرفتار

ریاض: سعودی عرب کی انتظامیہ نے ایک غیر مسلم صحافی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے میں مدد فراہم کرنے پر ایک شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب نیوز سائٹ کے مطابق پولیس ترجمان نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غیر مسلم صحافی کے پاس امریکی پاسپورٹ تھا،ترجمان نے کہا کہ پولیس نے صحافی کی مدد کرنے والے شہری کو گرفتار کرکے اس کا کیس عدالت کو بھیج دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کے ایک ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی گل تمارے نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ مکہ مکرمہ میں گھوم رہا ہے،حالانکہ مکہ مکرمہ میں غیر مسلم افراد کے داخلے پر پابندی ہے اوراس کی روک تھام کے لیے چیکنگ کا نظام بھی کام کررہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں