قومی ٹیم آغا سلمان کی نصف سنچری کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں فالو آن سے بچنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن سری لنکا نے 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو نروشن ڈکویلا اور دونیتھ ویلاگے وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کو دوسرے دن صبح وکٹ کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا اور نسیم شاہ نے ویلاگے کو چلتا کر کے سری لنکا کو ساتواں نقصان پہنچایا۔
ڈکویلا نے نصف سنچری مکمل کی لیکن 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔
سری لنکا کی آخری دونوں وکٹیں یاسر شاہ نے حاصل کیں لیکن اس سے قبل ان دونوں وکٹوں نے قیمتی 45 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی اچھے اسکور تک رسائی یقینی بنائی۔
سری لنکا نے پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور دوسری ہی گیند پر گزشتہ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی رنز بنائے اسیتھا فرنینڈو کی وکٹ بن گئے۔
دوسری وکٹ کے لیے امام الحق اور کپتان بابر نے 35 رنز کی شراکت قائم کی لیکن کھانے کے وقفے کے بعد پراباتھ جے سوریا نے قومی کپتان کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلائی۔
🗣️ @mnawaz94 reflects on his bowling plans on the first day of the second Test and getting the important wickets of Oshada Fernando and Dinesh Chandimal ☝️#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/8fczWbnRhV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 24, 2022
