English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعامسترد

القمر

سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے سندھ حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل ایم کیو ایم نے کہاکہ وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا کہہ دیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرادے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کا وقت دیا جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا۔وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ 27 اگست کو لوکل باڈیز الیکشن ہے، دو ہفتوں کا وقت دیا گیا پھر سندھ حکومت کہے گی پولنگ قریب ہے۔عدالت نے 4 اگست تک سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے