ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی شہری نے پانچویں منزل سے گرنیوالی بچی کی جان بچا لی

چین میں ایک شہری نے مسیحا بن کر عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے والی 2 سالہ بچی کی جان بچا لی۔میڈیارپورس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی شخص عمارت کے نیچے بظاہر ایک خاتون کے ساتھ کھڑے ہو کر فون پر کسی سے بات کر رہا تھا کہ اچانک ان دونوں نے دیکھا کہ 1 بچی پانچویں منزل کی کھڑکی میں لٹکی ہوئی ہے اور نیچے گرنے والی ہے۔شین ڈونگ نامی شخص اور خاتون فورا آگے بڑھے اور بچی کو پکڑنے کے لیے اپنے ہاتھ فضا میں بلند کیے۔اس دوران بچی عمارت سے زمین کی طرف آئی لیکن خوش قسمتی سے نیچے کھڑے شخص نے اسے پکڑ لیا اور اس کی جان بچ گئی۔بچی کو فورا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ بچی کو معمولی زخم آئے ہیں لیکن اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں