English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سپریم کورٹ پر حملہ کرنیوالے قبضہ گروپ کو شکست ہوئی، شیخ رشید

القمر

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ جج صاحبان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فسادی ٹولے نے پرائم منسٹر ہاؤس میں گندی پریس کانفرنس کی جسے مسترد کردیا گیا، سپریم کورٹ پر  حملے کرنے والا قبضہ گروپ شکست سے دوچار ہوا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصلے پر  پرویز الہیٰ اور عمران خان کی محنت کوسلام پیش کرتا ہوں، عمران خان نے 20 میں سے 15 نشستیں جیت کر آج کی فتح یقینی بنائی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے