English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ڈی ایم جماعتوں کی قیادت کے ٹیلی فونک رابطے،  سیاسی صورتحال پر گفتگو

القمر

اسلام آباد: ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں بڑی جماعتوں کے بڑے قائدین کے ایک دوسرے سے ٹیلی فونک رابطے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے پی ڈی ایم کا اتحاد مضبوط اورہنماوں سے مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی نواز شریف اور آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

میڈیا ر پورٹس کے مطابق ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ فیصلے کے تناظر میں مسلم لیگ ن، جمعیت علمائے اسلام ف اور  پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے دوران ٹیلی فونک رابطے ہوے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ٹیلی فونک بات چیت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ڈی ایم کا اتحاد مضبوط کرنے اور پی ڈی ایم رہنماوں سے مشاورت جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ سابق وزیراعظم نے شہبازشریف کو پنجاب میں پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں، جس میں عدالت عظمی کے فیصلہ کے تناظر میں مختلف امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا۔  رہنماوں نے پنجاب میں پی ڈی ایم کو مزید منظم کرنے اور عدالتی فیصلے کے بعد نیالائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے