لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر ارکان اسمبلی فوری طور پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے اور وہاں پر سیلاب کی صورتحال پر امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں ۔
انہوں نے ایم این اے محمد خان لغاری اور ارکان پنجاب اسمبلی سیف الدین کھوسہ اور جاوید لونڈ کو ڈی جی خان میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے خصوصی ہدایات دیں ہیں ۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سیاست عبادت ہے اگر لوگوں کی خدمت کی جائے، آپ سب مل کر فوری طور پر سیلاب متاثرین کیلئے ڈی جی خان سیلاب زدگان کی مدد کریں، سیلاب میں گھرے متاثرین کو کھانا، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء فوری طور پر پہنچائیں۔
چودھری پرویزالٰہی نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اور ضلعی انتظامیہ کو فون کیا اور کہا کہ اپنے دفاتر سے باہر نکلیں اور فوری طور پر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فعال ہوں، پانی اترنے کے بعد وہاں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جس کے تدارک کیلئے محکمہ صحت کے عملے کو بھی متحرک رہنا چاہئے۔
