English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پشاور میں بچیوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

پشاور میں گلبرگ پولیس نے بچیوں کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے، ملزم کو گلبرگ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کر گیا ہے اور ملزم نے تینوں بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ملزم سہیل کا ڈی این اے ٹیسٹ بچیوں کے ساتھ میچ کرگیا ہے، ملزم نے دو بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا، ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

3 جولائی کو ریلوے کالونی میں ملزم نے دس سالہ بچی کو زیادتی کرکے قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ 17 جولائی کو کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک بچی کا انٹرویو بھی کیا، انٹرویو کے دوران ٹیم کو اہم شواہد اور مدد ملی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے حلیہ بدل کر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے 3 جولائی کو ریلوے کالونی میں 10 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا، 10 جولائی کو ملزم نے گلبرگ میں دوسری بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور 17 جولائی کو ملزم نے کالی باڑی میں تیسری بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے