ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن سمیت اہم فیصلوں کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر،پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دیدی۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی۔اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کمیٹی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔گاڑیوں، موبائل فونز اور ہوم اپلائنسز کے سوا درآمدی سامان پر عائد پابندی ہٹا دی گئی جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز کے مارجن کی نظرثانی تجویز کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا  تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کر دیا گیا ہے۔ ڈیلرز نے مارجن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں