اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولت کم کرنے اور ہاس گرانٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سول ایوی ایشن کے ریٹائرڈ ملازمین کی میڈیکل سہولت کم کرنے اور ہاس گرانٹ ختم کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔
درخواست گزاروں کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے لیے میڈیکل کی سہولت کو کم کرنا غیرقانونی ہے، سول ایوی ایشن کے احکامات کو غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔
وکیل نے بتایا کہ میڈیکل کی سہولت کم کرنے سے چھ ہزار سے زائد ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ ریٹائرڈ ملازمین کی ہاس بلڈنگ گرانٹ ختم کرنا اور ریکوری بھی غیرقانونی ہے۔
جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے بعد احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ملازمین کی میڈیکل سہولت کم کرنے اور ہاس گرانٹ ختم کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سیکرٹری ایوی ایشن، ڈی جی سول ایوی ایشن اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیاہے۔