English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکیرین سے رخت سفر باندھنے والا پہلا تجارتی بحری جہاز کل آبنائے استنبول کو پہنچے گا، وزیر دفاع

القمر

وزیر ِ دفاع خلوصی آقار   کا کہنا ہے کہ  یوکیرینی بندر گاہ  اودیسا سے  اناج  لادے بحری جہازوں کی روانگی کا عمل جاری رہے گا۔

انادولو ایجنسی کے ایڈیٹوریل ڈیسک کے مہمان بننے والے جناب خلوصی آقار نے  اودیسا بندرگاہ سے اناج سے لدے پہلے جہاز کی روانگی کے حوالے سے کہا کہ، "مزید بحری جہاز بغیر کسی رکاوٹ کے  اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے۔”

انہوں نے بتایا کہ کل ترکی کے مقامی  وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے  پہلا بحری جہاز  آبنائے استنبول  کو پہنچے گا اور  اس کے لنگر انداز ہونے کے بعد مشترکہ وفد  مال کی جانچ پڑتان کرے گا، اور یہی پروٹوکول تمام تر  بحری جہازوں کے لیے لاگو ہو گا۔

خوراک  کے عالمی بحران کے  نقل مکانی  کے عمل میں تیزی لا سکنے   کی سطح پر ہونے کا ذکر کرنے والے آقار نے کہا کہ بر اعظم  افریقہ سے یورپ تک اور ترکی کو   مہاجرین کے ریلوں کا مشاہدہ ممکن ہے، لہذا اس مسئلے کا حل تلاش کرنا  انتہائی اہم ہے۔

روس کی بندرگاہوں  پر بھی  خوراک اور مختلف کیمیکلز کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے  وزیر قومی دفاع نے کہا کہ "ان کی نقل و حمل ہمارے  موجودہ کام کے علاوہ ایک الگ مسئلہ ہے، لیکن اگرا س میں بھی ہمارا تعاون حاصل کیا گیا تو ہمیں  خوشی ہوگی۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے