ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا مخالف فیصلہ، عمران خان نے قانونی ٹیم طلب کرلی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد قانونی ٹیم کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان قانونی ٹیم سے حالیہ فیصلے سے متعلق مشاورت کریں گے۔ اس موقع پر قانونی ٹیم عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کے فیصلے سےمتعلق بریفنگ دے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں