ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 28 اگست کو ہوگا

دبئی: اے سی سی (ایشین کرکٹ کونسل) کی جانب سے ایشیاکپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیوں کے درمیان 28 اگست بروز اتوار دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوگا۔

کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ میگاایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔

ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ واضح رہے کہ  ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو بابراعظم کی قیادت میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں