ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں کی پرامن احتجاجی ریلی پرصہیونی فوج کا حملہ، کئی مظاہرین زخمی

  نابلس:قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں بیت دجن نامی قصبے میں بستیوں کی مذمت میں نکالی جانے والی احتجاجی ریلی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے.

فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اس کے امدادی کارکنوں نے 22 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔ یہ شہری ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

 اس کے علاوہ 75 فلسطینی مظاہرین زہریلی آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔

نابلس میں مقامی کمیٹی نے بستیوں اور زمینوں پر لوٹ مار کے خلاف ہفتہ وار مارچ میں شرکت کی اپیل کی تھی۔بیت دجن گاں کئی مہینوں سے قابض افواج کے ساتھ زمینوں پر قبضے کا خطرہ دیکھ رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں