English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

The schedule

اسلام آ باد : تحریک انصاف کے مستعفی 9 ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب 25 ستمبر کوہوگا، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق شیڈول میں کاغذات نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خالی مخصوص نشست پر نامزدگیاں طلب کرلیں۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے خالی نشست کیلئے نام مانگ لیے، کاغذات نامزدگی دس سے تیرہ اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست تک جاری کی جائے گی، نشست پی ٹی آئی کی شاندانہ گلزار کا استعفیٰ منظور ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے