English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

9 حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج

Violation of code

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے 9 حلقوں کے لئے الیکشن کمیشن کا جاری انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے متفرق درخواست جمع کرائی ہے جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست زیرِ التوا ہے ۔

عدالت چار اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے لہذا الیکشن کمیشن کا جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے