ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب اختر کا 8 گھنٹے طویل آپریشن، سابق کرکٹر نے دعائوں کی اپیل کردی

سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو گھٹنے کے آپریشن (Partial knee replacement surgery) کے لیے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

شعیب اختر نے اسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعائوں کی سخت ضرورت ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے۔

شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعائوں کی درخواست کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں