English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساری آئینی ترامیم ملک کی بجائے اپنی ذات اور مفاد کے لئے کی ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لئے نہیں اپنی ذات اورمفاد کے لئے کی ہیں،حتی کہ قرضے کے لئے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں،اگست اہم مہینہ ہے۔ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میں دھورہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے،زرمبادلہ کے ذخائر ترسیلات اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں۔

وزیرخزانہ ایک ہفتے ٹیکس لگاتے ہیں دوسرے ہفتے اٹھا لیتے ہیں۔اب تک کی ساری آئینی ترامیم ملک کے لئے نہیں اپنی ذات اورمفاد کے لئے کی ہیں،حتی کہ قرضے کے لئے بھی آرمی چیف کو فون کرنے پڑرہے ہیں،اگست اہم مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے گندے کپڑے میڈیا میڈیا میں دھورہے ہیں۔سیلاب کی فوٹو کھینچوانے پر زوراورسٹیٹ بنک کا گورنر مقرر کرنے کا وقت نہیں۔زمینی طاقتیں15حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں،آسمانی طاقت اور عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مفروضوں اور تضادات کے پیچھے شریفوں اور زرداری کا چہرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے