English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کور ڈرائیو سیکھنے کیلئے نوجوان بابراعظم کی ویڈیوز دیکھیں، ناصر حسین

القمر

لندن: انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کرکٹ میں اگر نوجوان کرکٹرز تکنیکی شارٹس سیکھنا چاہتے ہیں تو وہ بابراعظم کی ویڈیوز دیکھیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر کمنٹیٹر ناصر حسین کا کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ جو روٹ، کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کے مقابلے بابراعظم کے متعدد شارٹس کھیلنے کا اسٹائل بہت بہتر ہے اور اس لیے وہ تینوں پلئیرز پر سبقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے بھارتی فینز سے معذرت کرتے ہوئے وضاحت پیش کی کہ کوہلی کی کلائی فلک کرتے وقت لچک جاتی ہے جبکہ بابر کے پاس اسے کھیلنے کا روایتی طریقہ ہے، اگر کوئی نوجوان لڑکا کور ڈرائیو سیکھنا چاہتا ہے تو میں کہوں گا کہ بابر اعظم کو دیکھے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم واحد بلے باز ہیں جو تمام فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے