ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنا چاہیے، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جلد مل جائیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کامران مرتضی نے کہا ہے کہ اگلے 11سے 12 ماہ تک ملک میں مہنگائی رہے گی، شہریوں کو مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر سے ملنے والے فنڈز سے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ 4 ارب ڈالرز کے مالیاتی خسارے پر بھی جلد قابو پا لیں گے جبکہ زرِمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ اگلے 2 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔ڈاکٹر کامران مرتضی نے بتایاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے متحرک رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں