English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی،تبدیلی کا کوئی چانس نہیں، بابر اعظم

القمر

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا نیدرلینڈ اور ایشیا کپ کے لیے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے، نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہے اس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔

دورہ نیدر لینڈ اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم پر یقین ہے کہ سب اچھا پرفارم کریں گے، شاداب کی ٹیم سے واپسی کا فائدہ ہو گا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔

عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ  کسی کے لیے بھی ٹیم کے دروازے بند نہیں ہوتے لیکن اس وقت محمد نواز اچھا پرفارم کر رہا ہے، البتہ پاکستان کو جب بھی ضرورت پڑے گی تو انہیں ضرور ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ میں تمام کھلاڑیوں پر یقین رکھتا ہوں، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے، یقین رکھتا ہوں کہ جو بھی کھلاڑی وکٹ پر کھڑا ہے وہ میچ جتوا کر ہی آئے گا اور ماضی میں اس کی مثالیں دیکھ چکے ہیں۔

شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر بابر اعظم کا کہنا تھا میں نے کوچ اور سلیکٹرز کے ساتھ مشاورت کے بعد جو بہترین ٹیم تھی پاکستان کے لیے وہ منتخب کی ہے، نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہے اس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے میچز کافی دیر بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے