English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلیم بیگ کی ایک سال کیلیے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری

القمر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے